More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی : مریم اورنگزیب

آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : بندوبست ہو رہا ہے آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی، کسی کو ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل میں کہا کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے، ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے۔ لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا۔ بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔ ‏بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی۔ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close