اسلام آباد

شاہد خاقان اور ایرانی صدر کی ملاقات، افغان تنازعے کے خاتمے کیلئے علاقائی حکمت عملی پر اتفاق

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، خطے میں امن اور سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے سرحدی انتظام، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سیاسی حل ناگزیرہے، دونوں رہنماؤں نے افغان تنازع کے خاتمے کیلئے علاقائی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم روکنے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ باہمی رابطوں میں اضافے سے دوطرفہ تعاون مضبوط ہوگا، پاکستان ایران کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعز م ہے، پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close