More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

نومئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور ملاقات سے متعلق ان کے وکیل سمیر کھوسہ نے درخواست دائر کی تھی جس کی آج انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔
خدیجہ شاہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں استدعا کی تھی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے، خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے، میڈیا پر خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے اہل خانہ بہت پریشان ہیں، جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہے اہل خانہ کو ملنے تک نہیں دیا گیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close