اسلام آباد

وزارت کیڈ نے امریکی سفارتخانے کی غیرقانونی تعمیر کو جائز قرار دے دیا

اسلام آباد: وزارت کیڈ نے امریکی سفارتخانی کی تعمیر کو قانونی قرار دے دیا ہے۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ کے توجہ دلاو نوٹس پر بات کرتے ہوئے وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں بیان دیا کہ امریکی سفارتخانہ جاری کردہ نقشے کے مطابق بن رہا ہے۔ چھت پر کوئی جاسوسی آلات نصب نہیں کیے جا رہے۔ اس سے قبل امریکہ کے سفارتخانے کی 8 منزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر جے یو آئی فے کے سینیٹر حافظ حمداللہ نے سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس پیش کیا تھا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 8 منزلہ عمارت بنانے کی کسی کو اجازت نہیں۔ سفارتخانے کی چھت پر جاسوسی آلات نصب کرنے کا امکان ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں منی پینٹاگوں بننے جا رہا ہے۔ کیا اسلام آباد میں امریکہ کو فوجی اڈہ بننے جا رہا ہے۔ جس پر وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت جاری کردہ نقشے کے مطابق بن رہی ہے۔ سفارتخانے کی تعمیر میں کوئی خلاف ورزی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ چھت پر کوئی جاسوسی آلات نصب نہیں کیئے جا رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close