اسلام آباد

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق ماہ محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت بعد نمازعصرکراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی خدمات حاصل ہوں گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہے جس کی وجہ سے آج چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں۔ اس طرح یوم عاشور  یوم عاشور  یکم ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close