اسلام آباد

پارلیمینٹ فیڈریشن کی علامت، نواز شریف اس میں ٹکراﺅ کا سبب نہ بنیں: خورشید شاہ

اسلام آبا د :  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ فیڈریشن کی علامت ہے، نواز شریف فیڈریشن کو سپورٹ کریں، ٹکراﺅ کا سبب نہ بنیں۔ اگر سب کام طاقت سے کرنا ہے تو ضیاءالحق اور مشرف نے بھی طاقت سے ہی سب کچھ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ فیڈریشن کی علامت ہے اور نواز شریف فیڈریشن کو سپورٹ کریں نہ کہ اس میں ٹکراﺅ کا سبب بنیں۔ انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پی آئی اے نجکاری معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں اور اگر کوئی صوبہ نہ مانے تو پھر معاملہ مشترکہ اجلاس میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے کیونکہ یہ فیڈریش بمقابلہ طاقتور حکومت ہو گا، اس سلسلے میں بہت سی جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close