اسلام آباد

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا کسی کو شوق ہے تو پورا کرلے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اگر کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو پورا کرلے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے لیے جمہوری طریقہ اپنایا جاتا ہے اور اگر جو اپوزیشن لیڈرتبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ نمبرگیم پوری کریں کیوں کہ یہ تبدیلی قومی اسمبلی میں نمبر پورے ہونے پرہی ہوگی اورنمبرکسی کی خواہش پر پورے نہیں ہوں گے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو طریقہ آئین میں درج ہے اسی پر چلتے ہوئے چیرمین نیب اور عبوری حکومت کا تقرر ہونا ہے جب کہ تحریک انصاف ایک صوبے میں حکومت کررہی ہے اور ایک میں اپوزیشن میں لہذا دونوں صوبوں میں ان کی مشاورت سے ہی عبوری حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں بار بار مک مکا کا کہا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کسی مک مکا کاحصہ تھی اورنہ ہی ہے جب کہ میڈیا کی طرف سےمک مکا کےالفاظ استعمال ہونے پرافسوس ہے، اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر اپنی حکمت عملی شیئر نہیں کرسکتے، ہمارے ساتھی اور دوست ہمارے ساتھ ہیں اور جہاں جہاں مشاورت کی ضرورت ہوگی وہ ہم ضرور کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close