اسلام آباد

صدر مملکت نے الیکشن بل 2017ء کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کئے گئے الیکشن اصلاحات بل کی منظوری دے دی، بل کے مسودے پر صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی سربراہ بننے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرقانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن اصلاحات بل پیش کیا تو اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراو کر کے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ شدید نعرہ بازی بھی کی گئی تاہم بل کو بھاری اکثریت سے منطور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد الیکشن بل 2017ء کو صدرِ مملکت ممنون حسین کے پاس بھیجا گیا جنہوں نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق نااہلی کی مدت بھی 5 سال سے زائد نہیں ہو گی جبکہ نا اہل فرد کو پارٹی کا سربراہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close