اسلام آباد

انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری کو پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے کیوں کہ پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات بل منظور ہوگیا ہے جو ایک نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کی اجازت دیتا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 پیش کیا گیا تھا جسے اپوزیشن کی بھرپور مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ریفارمز بل 2017 کے متن کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو 5 سال سے زائد مدت کے لئے نااہل نہیں کیا جاسکے گا جب کہ صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا پابند بنا دیا گیا ہے اور مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا لازم ہوں گی۔
الیکشن بل کی منظوری کے ساتھ ہی نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ دونوں ایوان سے منظوری کے بعد بل کو ایوان صدر ارسال کیا جائے گا اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد انتخابات بل 2017 قانون بن جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close