اسلام آباد

جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا سفر چند کلومیٹر کا رہ گیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کی فکر چھوڑیں اپنی فکر کریں جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا سفر چند کلومیٹرہی رہ گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے لئے قانون بدل دیا گیا اور آج 5 سو چوروں نے اپنے سردار کو منتخب کیا اور کرپشن کرنے والا خاندان صددر بن گیا ہے, کیوں کہ ان کے پیچھے ابھی سعد رفیق ہیں اور باقی سب بھی عوام کے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ پرویزمشرف کا لایا ہوا قانون ان کے منہ پر دے مارا جب کہ یہ تو (ن) لیگ کا لایا ہوا قانون تھا, دانیال عزیز، زاہد حامد اور قادر بلوچ کے ہوتے ہوئے (ن) لیگ کو پرویز مشرف پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے نااہل ہونے کو سقوط ڈھاکہ جتنا بڑا سانحہ سمجھتے ہیں، جس طرح وزیرداخلہ اداروں، فوج اور رینجرز کا مذاق کرتے ہیں نوازشریف نے بھی آج اپنی تقریر میں بنیادی طور پر اداروں کو ہدف بنایا اب انہیں جمہوریت کی فکر لاحق ہوگئی ہے نوازشریف جمہوریت کی فکر چھوڑیں اور اپنی فکر کریں کیوں کہ جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کا راستہ میلوں میں رہ گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کی کوکھ میں جنم لینے والی سیاست کے امین اور گزشتہ 30 برس سے حکمران رہے ہیں تو پھر پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا اس لئے کہ کیوں کہ انہوں نے پاکستان کے وسائل کو نچوڑ دیا اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آپ ملک کی دولت لوٹنے کے جرم میں عدالتوں کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close