اسلام آباد

نواز شریف عہدوں کے لالچی مشیروں سے بچیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو عہدوں کے لالچی مشیروں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی میں اختلافات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ کی قیادت بعض نئے آنے والے مشیروں سے بچے جنہوں نے غلط مشورے دیے اور جنہیں صرف اپنی گاڑی اور عہدے سے مطلب ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ میں کئی کئی سال پرانے رہنما اور کارکن موجود ہیں جنہوں نے پارٹی کےلیے قربانیاں دیں اور ماریں کھائی ہیں، ان کی مشاورت سے فیصلے کریں گے تو پھر کوئی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے اور ڈینگی کا تماشا نتھیا گلی سے دیکھتے رہے، نندی پور 3 سال کراچی میں دفن رہا جس کے نتیجے میں اربوں روپے نقصان پہنچا، مگر جنہوں نے پاکستان کو اندھیرے میں دھکیلا آج سفید کپڑے پہن کر بھاشن دیتے ہیں، سابقہ ادوار میں بجلی منصوبوں کے نام پر کرپشن ہوئی اور لوٹا گیا، لیکن پارلیمانی طاقت سے نواز شریف کو دوبارہ قانونی قائد منتخب کرلیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close