اسلام آباد

پاکستان اور چین آئرن برادرز، دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے، چینی سفیر سن وی ڈونگ

اسلام آباد:  پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں یہ ضرب المثل چینی عوام خاص طور پر چینی نوجوانوں نے زبردست مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ اس ضرب المثل سے دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی گرمجوش دوستی کے جذبات کا اظہار ہوتا ہے، جو ہمارے لئے فخر اور مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی چینی عوام سے یہ پوچھتا ہے کہ دنیا میں تمہار ا بہترین دوست کون ہے کہ تو وہ فوراً جوا ب دیتے ہیں کہ پاکستان۔ یہ ضرب المثل پاکستان اور چین کے درمیان بلند اور مضبوط تعلقات کا اظہار کرتی ہے جو کہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک نمونہ اور مثال بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے دونوں ممالک کے عوام نے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضرب المثل نے اس وقت چینی عوام میں مقبولیت حاصل کرنا شروع کی جب چین کے صدر نے اپریل 2015ء میں اپنے پاکستان کے دورے کے دوران اپنی تقاریر میں چین اور پاکستان کے تعلقات کے سلسلے میں کہا تھا کہ چین اور پاکستان آپس میں آئرن برادرز ہیں تاہم چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو فولاد سے بھی زیادہ مضبوط تصور کرتا ہے۔ چینی عوام کی پاکستان کے ساتھ دوستی اور محبت اب نسلوں تک منتقل ہو گئی ہے اور یہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ اسی لئے ہم اسے سدابہار کہتے ہیں اور یہ جذباتی الفاظ ہم کسی اور ملک کیلئے استعمال نہیں کرتے۔ اسی طرح پاکستان کے عوام بھی چین پاکستان تعلقات کے بارے میں ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ یہ تاریخی ضرب المثل دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات اور ایک دوسرے کے لئے گرمجوشی کا حقیقی اظہار کرتی ہے۔

سن وی ڈونگ جو پاکستان میں چار سال تک سفارتی خدمات انجام دینے کے بعد اس ماہ واپس جانیوالے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان دوستی دونوں ملکوں اور ان کے عوام کیلئے قیمتی اثاثہ ہے۔ آئرن برادرز کی اصطلاح دونوں ملکوں کی عوام کے ذہن میں ثقافت کی طرح رچ بس گئی ہے اور یہ نسل درنسل منتقل ہوجائے گی۔ اب ہمیں ان برادرانہ تعلقات کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور سی پیک کے نئے تحفوں کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا چاہیئے۔ حال ہی میں اپنی ایک تقریر کے دوران چین پاکستان دوستی کے بارے میں سفیر موصوف نے ایک اور ضرب المثل بھی متعارف کرائی ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ بہنے والے دریاﺅں کی طرح خالص ہے اور خلوص پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکیزہ کردارکے حامل لوگوں کے درمیان دوستی پانی کی طرح خالص ہوتی ہے، پانی ہر چیز کیلئے فائدہ مند ہے اور وہ نفع و نقصان کی پرواہ نہیں کرتا، اسی طرح اعلٰی اخلاقی خصوصیات بھی پانی کی طرح ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف چینی خصوصیات کا خلاصہ ہے بلکہ یہ چین پاکستان دوستی کی تشریح بھی ہے۔ انہوں نے کئی چینی ضر ب الامثال بیان کیں کہ سمندر بے شمار دریاﺅ ں سے پانی حاصل کرتا ہے اور اپنی اسی بے مثال خصوصیت کی وجہ سے عظیم ہے، اگر ہم چین پاکستان تعلقات کو دریائے یانگٹ زی اور دریائے سندھ کے تعلقات کی مثال دیں کہ وہ ہزاروں سال سے بہہ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close