اسلام آباد

خیبرپختونخوا کے عارضی اساتذہ کے مطالبات منظور، دھرنا ختم

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے اساتذہ کابنی گالہ کے باہراحتجاج رنگ لایا۔ کپتان نے ملاقات کرکے مطالبات جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور منتشر ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے دو سو چودہ ڈگری کالجز کے آٹھ سو عارضی اساتذہ نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور رہائش گاہ کی جانب جانے والے دونوں راستے بند کر دیئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صوبے کے ٹیچنگ اسسٹنٹس کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سمیت کئی رہنمائوں کا راستہ روکا اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ کے پی کے اسمبلی میں ان کی مستقلی سے متعلق زیر التا بل کو فوری منظور کروایا جائے۔ مظاہرین سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے یقین دہانی کروائی کہ جلد اس مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اساتذہ کے تین رکنی وفد کو مذاکرات کیلئے بلایا اور ان کی موجودگی میں اسپیکر کے پی کے اسمبلی کو فون کر کے بل کی جلد منظوری کی ہدایت کی۔ عمران خان کی یقین دہانی پر اساتذہ نے دھرنا موخر کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close