اسلام آباد

کیپٹن (ر) صفدر نے قائداعظم یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر قائم ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973ء کا آئین ناموس رسالت کی حفاظت کرتا ہے۔ افواج پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو بھی ختم نبوت کا حلف دینا ہوگا۔ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر قائم ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بعد میں ایک درجن لیگی اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ نعرے بازی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے ممتاز قادری زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔
یاد رہے کہ ممتاز قادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثر کے قتل کے الزام میں پھانسی چڑھایا گیا تھا۔ کیپٹن صفدر نے یہ معاملہ الیکشن بل میں ترمیم کے بعد ملک بھر میں نون لیگ پر مذہبی حلقوں کی جانب سے ہونے والی تنقید کے بعد اٹھایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close