اسلام آباد

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا : اکبر ایس بابر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے ،  انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا، انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے، تنظیم کو شدید مسائل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا، انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے، بانی اراکین اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو ان کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق ووٹ سے محروم کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق چلایا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے پر نہ کاغذات نامزدگی فراہم کیے گئے اور نہ ہی ووٹرز کی لسٹ دی گئی، فہرستیں اور پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا طریقہ کار بھی نہیں بتایا گیا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ بوگس انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں، میرے اور دیگر بانی ممبران سمیت عمران خان کے کزن سعید اللہ نیازی انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close