اسلام آباد

نیب ریفرنسز کیخلاف نوازشریف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے نیب کے تین ریفرنسز کیخلاف آئینی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے نیب ریفرنسز کے خلاف آج درخواست دائر کی جا سکتی ہے، درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا جائے گا۔ درخواست کے ابتدائی مسودہ کے مطابق نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں تین ریفرنسز دائر کئے، نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنسز ایک فائل ہوتا ہے اور نیب کی جانب سے مختلف اثاثوں پر تین الگ الگ ریفرنسز دائر کرنے کا جواز نہیں۔ ابتدائی مسودے میں مزید کہا جائے گا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصور ہوتا ہے جس کے باعث نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آج ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close