اسلام آباد

مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری، عوام حیران، دنیا پریشان

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام کے بانی مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجرا کردیا، یادگاری ٹکٹ مولانامفتی محمود کی گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اس یادگاری ٹکٹ کے اجرا سے عوام حیران اور دنیا پریشان اس لیے ہوگئی کیونکہ پاکستان میں کئی ایسی شخصیات اس دار فانی سے کوچ کرچکی ہیں کہ جن کی علمی و دینی خدمات مفتی محمود صاحب سے کہیں زیادہ زیادہ ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے یادگاری ٹکٹ کے اجرا کو محض مولانا فضل الرحمن کی خوشنودی قرار دیا ہے۔ جمعہ کو مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ جاری کرنے کی خصوصی تقریب منعقد کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا، یادگاری ٹکٹ مولانا مفتی محمود کی گرانقدر مذہبی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا۔ یادگاری ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے مولانا مفتی محمود کی گرانقدر سیاسی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا، خصوصی تقریب میں مولانا فضل الرحمن،مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا امیر زمان اور پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close