اسلام آباد

احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی، وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے اور انسپکٹر شکیل احمد کو تھپڑ مارنے والے وکلاء کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مدقمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی ڈی کے انسپکٹر شکیل احمد کی درخواست پر درج مقدمے میں وکلاء کی جانب سے مزاحمت کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
انسپیکٹر شکیل احمد نے درخواست میں موقف اختیا کیا ہے کہ وہ احتساب گیٹ کے اندر تھے کہ وکلا نعرے بازی کرتے ہوئے آگے آئے، وہ گیٹ سے باہر نکلے تاکہ وکلاء کو شناخت کرکے اندر داخل ہونے دیں، لیکن وکلا نے انہیں دھکے دینے شروع کردئیے۔ انسپکٹر شکیل احمد کے مطابق، انہوں نے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ انہیں تپڑ مار کر اندر داخل ہوگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close