صفحہ اول پاکستان اسلام آباد شاہد خاقان عباسی جنگی ہیلی کاپٹر اڑانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

شاہد خاقان عباسی جنگی ہیلی کاپٹر اڑانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

1 min read
0
0
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

استنبول:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کےجنگی ہیلی کاپٹر ٹی 129 کو اڑا کر تجرباتی پرواز کی۔ پاکستان ویوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی اڑان بھر کر پاکستانی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوا دیا ہے۔ وزیراعظم نےترک ہیلی کاپٹر پر تجرباتی پرواز کی اور ترکی کی دفاعی پیداواری صنعت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی میدان میں کامیابیوں پر رجب طیب اردوان حکومت مباکباد کی مستحق ہے۔وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے اور پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔ ترک حکام نے بتایا کہ ٹی 129 کم وزن کا جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو میزائل اور گنز سے لیس ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف 16 جنگی طیارے میں فائٹرپائلٹ کی پچھلی نشست رئیرکاک پٹ میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا تھا اور وہ ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے جنہوں نے جہاز میں بیٹھ کر فوجی مشق میں شرکت کی۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

امریکا مذہبی آزادی میں سنجیدہ ہے تو بھارت اوراپنی اتحادیوں پرنظرڈالے،شیریں مزاری

اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکامذہبی آزادی میں سنجیدہ…