اسلام آباد

تھا جس کا انتظار وہ آگیا، امریکی وزیر خارجہ نے آتے ہی دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار شریک ہوئے۔ جبکہ امریکی وفد میں اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل موجود تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات جیت کی گئی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے نئی امریکی پالیسی سے متعلق اپنے خدشات سے امریکی وفد کو آگاہ کیا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں جاری آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک امریکہ تعلقات بہت اہم ہیں اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دوطرفہ تعلقات کا فروغ ضروری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دونوں ممالک کو اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں فروغ دینا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close