اسلام آباد

کراچی میں خلا پر کرنے کے لیے ہم سیاسی اتحاد بنائیں گے، پرویز مشرف

دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کراچی میں بڑا خلا پیدا ہوچکا ہے جسے ہم سیاسی اتحاد قائم کرکے پر کریں گے۔ دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے خطاب کے دوران پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سے 3 قسم کی صورتحال جنم لے سکتی ہے، ایک صورت حکومت کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کروانا ہے، دوسری صورت قومی حکومت تشکیل دی جائے جب کہ تیسری صورت مارشل لاء کے نفاذ کی ہے جو ممکن نہیں۔
صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات اور مارشل لاء کے امکانات بہت کم ہیں تاہم قومی حکومت قائم ہوسکتی ہے، قومی حکومت سیاسی جماعتوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، ٹیکنوکریٹس پر مشتمل قومی حکومت ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نسلی بنیادوں پر سیاست ہو رہی ہے جو انتہائی خطرناک ہے جب کہ کراچی میں بڑا خلاپیدا ہوچکا ہے جسے ہم سیاسی اتحاد قائم کرکے پر کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close