اسلام آباد

عمران خان نے نااہلی کے ڈر سے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی ہے، رحمان ملک

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے عمران خان کی معافی کو نااہلی کا ڈر قرار دیا۔ کہتے ہیں عمران خان نے نکالے جانے کی ڈر سے معافی مانگ لی، امید ہے کہ عمران خان الفاظ کے چناؤ کا آئندہ خیال رکھے گے اور باقی کیسز میں بھی عدالتوں میں پیش ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ڈر گئے ہیں کہ کہیں نکالا نہ جاوں اور گلی گلی کہنا نہ پڑے کہ مجھے کیوں نکالا گیا، معافی مانگنا غلطی تسلیم کرنا ہے، عمران خان اداروں و قانون کی عزت کرنا سیکھیں، شائد یہ عمران خان کا پہلا عقلمندانہ یو ٹرن تھا کہ غلطی تسلیم کرکے معافی مانگ لی۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران خان الفاظ کے چناؤ کا آئندہ خیال رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close