اسلام آباد

آج نہیں تو کل ووٹرز کو قائل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں ماضی میں بہت تجربات ہوچکے جو کافی ہیں، انتجابات دو ہزار اٹھار میں ہی ہونے چاہئیں، پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ انتجابات کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔ ضمنی انتخابات وہی جماعتیں جیتتی ہیں جن کی مرکز یا صوبے میں حکومت ہو، کارکنوں کی وجہ سے این اے چار پشاور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا۔ آج نہیں تو کل ووٹرز کو قائل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ کوشش ہے کہ صاف شفاف لوگوں کو اکٹھا کرکے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں اچھا نتیجہ دے سکیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے ملک بھر سے پی ایچ ڈیز کو بلایا، حکومتیں روزمرہ کے مسائل میں الجھی ہوئی ہیں، پاکستان میں ہیرے موجود ہیں لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ جماعت اسلامی ان پی ایچ ڈیز کو استعمال کرکے پچیس سالہ لائحتہ عمل تیار کرے گی اور اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی پی ایچ ڈی کانفرنس بلائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ دہرایا کہ پارلیمنٹ میں ناموسِ رسالت قانون میں ترمیم کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close