اسلام آباد

افغانستان میں پاکستانی سفارتکار کا بیدری سے قتل، دفتر خارجہ کی مذمت

اسلام آباد: افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیئر اقبال کو قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اُس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جب وہ نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ رانا نیئر اقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کر تے تھے، جب کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سفارتی اہلکار کے قتل کی شدید مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی حکومت سے اپنے سفارتی اہلکاروں کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے سفارتی عملے کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close