اسلام آباد

آرمی چیف کا پی او ایف کادورہ ،آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ کی ضروریات پوری کرنے پر سراہا :آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کو سراہاہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واہ آر ڈیننس فیکٹری کا دورہ کیا اور اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ مسلح افواج کو ہتھیاروں کیلئے خود انحصاری کی طرف جانا ہو گا ،پی او ایف کی مزید ٹیکنیکل اپ گریڈیشن کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں ،اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی ہے ،پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close