اسلام آباد

ترکمانستان کے صدر قربان علی کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : ترکمانستان کے صدر کل (بدھ)کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان علی وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان آر ہے ہیں او ر اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات بھی کریں گے۔ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے جبکہ صدر قربان علی وزیراعظم نوازشریف سے باضابطہ مذاکرات بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ ترکمانستان کے صدر نے نومبر 2011میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close