اسلام آباد

تین سال میں ملک کے بیرونی قرضوں میں پانچ سو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے :رانا محمد افضل

اسلام آباد : امور خزانہ کے پارلیمانی سیکریٹری رانا محمد افضل خان نے کہاہے کہ ملک کا مجموعی بیرونی قرض 53 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا محمد افضل خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جب موجودہ حکومت برسراقتدار آئی تو یہ قرضے 48 ارب دس کروڑ ڈالر تھے۔ موجودہ حکومت کے دور میں بیرونی قرضوں میں پانچ ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔رانا محمد افضل خان نے کہا کہ دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعے حکومت مالیاتی خسارہ 8.4 فیصد سے کم ہو کر 5.5 فیصد ہو گیا ہے جسے اس سال مزید 5.1 فیصد تک کم کیا جائے گا۔
منصوبہ بندی کے پارلیمانی سیکریٹری سید ثقلین بخاری نے ایوان کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی، شاہراہوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور گوادر کی ترقی جیسے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں ہے اور پنجاب حکومت بنک قرضوں کے ذریعے اس منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close