اسلام آباد

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، آپریشن ضرب عضب اورملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب اورملک کی اندرونی اوربیرونی سلامتی کےامور کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ  ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا

 اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیااور دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پشاور دھماکے کی مذمت اور شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close