اسلام آباد

مشرف کو باہر بھیجنے کی جلدی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن پر ”PAKISTAN“ کے سپیلنگ غلط تحریر کر دیے

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے نوٹیفکیشن پر لفظ ”پاکستان “ کے سپلنگ ہی غلط تحریر کر دیے۔

 وزارت داخلہ کو سابق صدر پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کی اتنی جلدی تھی کہ نوٹیفکیشن پر ملک کے نام کو ہی غلط تحریر کر دیاگیا ۔ وزارت داخلہ نے اپنے لیٹر ہیڈ پر انگریزی میں لکھے جانے والے لفظ ”PAKISTAN“ کو غیر دانستہ طور پر ”PAKSITAN“ لکھ دیا ہے اور اس کے بعد نوٹیفکیشن کی پروف ریڈنگ کی زحمت بھی گوارا نہیں کی گئی جس سے وزارت داخلہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close