اسلام آباد

دہشتگردی تمام مسلم ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنا تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے انڈونیشیاءکے درالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیاءکی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشتگردی تمام مسلم ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنا تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے۔ واضعرہے آج انڈونیشیاءکے درالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب یکے بعد دیگرے چھ دھماکے کیے گئے۔ دہشت گردوں نے پاکستان اور ترکی کے سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔روزنامہ بشارت

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close