اسلام آباد

آرمی چیف نے بلوچستان میں ’را‘ کی مداخلت سے متعلق ایرانی صدر کو آگاہ کردیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کو بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت سے متعلق آگاہ کیا۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر کے سامنے بلوچستان میں ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا اور انھیں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاک آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں کی حفاظت کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دورسی جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب عبدالرضا رحمانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی خصوصاً سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی ، منظم جرائم ، منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام جیسے معاملات پر بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر خفیہ معلومات کے تبادلے اور بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کی گرفتاری جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close