اسلام آباد

نواز شریف ،زرداری سمیت 700سیاستدانوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لئے وزیرداخلہ کو درخواست

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری،چوہدری شجاعت حسین،خورشید شاہ،اعتزاز احسن ،اسحاق ڈار،شیخ رشید احمد، مولانا محمد خان شیرانی،مشاہد حسین سید ،خورشید محمود قصوری سمیت 700 سے زائد سیاست دانوں کے خلاف غداری کا درج مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو درخواست بھجوا دی گئی۔

یہ درخواست مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے بھجوائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 1997ءکے صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک رکن اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان مخالف نعرہ تحریر کر کے ووٹ ڈالا،اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان مخالف نعرہ درج کرنے والے رکن کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس پر آج تک عمل نہیں ہوا،درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر 1997 ءکی پارلیمنٹ کے ےتمام منتخب اراکین پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اراکین اسمبلی کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی حیثیت سے ان کی استدعا ہے کہ اس کے مقدمے کو فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

یاد رہے کہ سید اقتدار حیدر شاہ امریکہ میں مقیم ہیں ،انہوں نے رفیق تارڑ کے خلاف صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے تھے ،کاغذات مسترد ہونے پر انہوں نے اسے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا ،وہ مریم نواز کے نام کا ایشو لے کر بھی عدالت پہنچے تھے ،چند روز قبل پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ان پر10ہزار روپے ہرجانہ بھی عائد کیا تھا۔

 
 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close