اسلام آباد

افغان صدر کا وزیر اعظم کو ٹیلی فون ،لاہور دھماکے میں جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس

اسلام آباد : افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے وزیر اعظم نواز شریف سے لاہور دھماکے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اشرف غنی نے کہاکہ لاہور میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پر انتہائی افسوس ہوا ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور افغانستان بھی اس لعنت کا سامنا کر رہا ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی اور علاقائی سطح پر مل کر کام کرنا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں اس لیے آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،ملک میں آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close