اسلام آباد

بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے ٹی وی چینل لانے کا فیصلہ کیا، دی گئی رشوت بتادوں تو لوگوں کو دل کا دورہ پڑجائے: ملک ریاض

لاہور: بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض نے کہاہے کہ متعدد عناصر کی طرف سے بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے اپنا میڈیا ایمپائر لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، وہ بیشتر اوقات بڑے بڑے انکشافات کیساتھ سامنے آتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ٹی وی چینل لانچ کرنے کی وجہ سامنے لائے ۔ 
اپنے ایک انٹرویو میں ملک ریاض نے کہاکہ اپنے نام کی حفاظت کیلئے میرے پاس ٹی وی چینل لانچ کرنے کے علاوہ راستہ نہیں بچا، میں کبھی بھی میڈیا میں شامل نہیں ہوناچاہتاتھا لیکن اب ہوگیاہوں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ’میں کئی ٹی وی چینلز لانچ کروں گا، ایک نہیں ، میں سوچتاہوں کہ اس سے بلیک میلرز کو نام خراب کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی‘۔اس موقع پر ملک ریاض نے ایک مرتبہ پھر اعتراف کیاکہ عمومی طورپر وہ اعلیٰ عسکری حکام اور بیوروکریٹس کو بھاری رشوت دیتے ہیں اور کہاکہ ’میں نے جتنی رقم رشوت میں اداکی ، اگرآپ کو بتادوں تو دل کا دورہ پڑجائے گا‘۔

جنرل راحیل شریف کی قیادت میں موجود عسکری حکام سے تعلقات کمزور پڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں ملک ریاض کا کہناتھاکہ اگر میرے جنرل راحیل شریف سے اچھے تعلقات نہ ہوں تو میرے آرمی کیساتھ جاری منصوبے ٹھپ ہوجائیں ،میں بطور ادارہ آرمی کا دوست ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close