اسلام آباد

پاک فوج نے بھارتی ایجنٹ کا ویڈیو بیان جاری کر دیا،انتہائی حیران کن انکشافات

اسلام آباد:پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا ویڈیو بیان جاری کر دیاہے جس میں بھارتی خفیہ ایجنٹ نے پاکستان میں مختلف کارروائیوں کا اعتراف کر لیاہے .
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے وفاقی وزیرا طلاعات پرویزرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ایجنٹ کی ویڈیو دکھانے جار ہے ہیں جس میں اس نے کراچی اور بلوچستان میں انتہاپسندانہ کارروائیوں کا اعتراف کر لیاہے ۔
کل بھوشن یادیو کا اپنے اعترافی بیان میں کہناتھا کہ اس نے 1987میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جوائن کی اور 1991میں بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی اور میں 2015دسمبر تک خدمات سرانجام دیتا رہا ،اس کے بعد بھارتی پارلیمنٹ حملہ ہوا یہ وہ وقت تھا جب میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے فرائض انجام دینا شروع کیے ۔بھارتی ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ وہ ممبئی میں رہتاہے اور بھارتی نیوی کا افسر ہے ،وہ 2022میں ریٹائر ہو گا ،بنیادی طور پر وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے  جوائنٹ سیکریٹری انیل کمار گپتا کے ماتحت کام کرتا تھا ۔
کل بھوشن یادیو کا کہناتھا کہ وہ 2003 اور 2004 میں کوڈ نام کےساتھ کراچی میں رہا،میرامقصد بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطوں میں رہنا تھا،بطور”را“آفیسر کراچی اور بلوچستان میں کارروائی کرتا رہا ،کام کے دوران پتا چلا”را“بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ کام کررہی ہے،پاکستان مین پکڑے جانے وکے بعد اپنی شناخت ظاہر کر دی اور جب پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو بتایا کہ میں کون ہوں تو انہوں نے مجھے بہت اچھی طرح سے ڈیل کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close