اسلام آباد

جنرل راحیل شریف سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،ضرب عضب کی کامیابی پر آر می چیف کو خراج تحسین :آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی جس دوران ترک کمانڈر نے ضرب عضب کی کامیابی پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اس دوران پاک ترک افواج کے باہمی تعلقات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں سیکورٹی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترکی کو شام کے ساتھ سرحد ہونے کی وجہ سے بڑا خطرہ لاحق ہے اور ایک ہفتہ قبل ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بم دھماکے بھی ہوئے تھے جن میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھےجس کے بعد ترکی کو شدید سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔اس کے علاوہ ترکی ماضی میں بھی پاک فوج کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تجربے سے فائدہ اٹھانے کی بات کر چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close