اسلام آباد

دھرنا قائدین کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا ،قانون شکنی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا :چوہدری نثار

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مظاہرین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا ،عوام کو اکسانے میں جو جو بھی ملوث ہوا اسے گرفتار کیا جائے گا ، آئندہ کسی کو بھی ڈی چوک پر جلسہ یا دھرنا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
ڈی چوک میں مظاہرین کا دھرنا ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی نے بھی مظاہرین سے پہلے مذاکرات نہیں کیے ،دھرنے کے قائدین خود مذاکرات کے لیے آئے اور ان سے کسی بھی قسم کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بڑی نیک نیتی سے چہلم کے لیے اجازت نامہ جاری کیا اور بہت سے اکابرین نے اس معاہدے کی پاسداری کی لیکن وہاں چند لوگوں نے اجتماع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ۔شرکاءکو ڈی چوک پہنچنے میں روکنے سے فورسز کی ناکامی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جو ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لی جائیں گی ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل شام کو ہی آپریشن کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن آخری لمحات میں چند قابل احترام افراد نے اہم کردار ادا کیا۔دھرنے کے دوران جڑواں شہروں سے ایک ہزار 70افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور جو افراد کسی بھی شرپسندانہ سرگرمی میں ملوث نہ پائے گئے انہیں چھوڑ دیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close