اسلام آباد

ملک ریاض اور جنرل راحیل شریف کے تعلقات، رائٹرز نے انٹرویو واپس لے لیا

لاہور: عالمی طورپر شہرت یافتہ ایجنسی رائٹرزنے پاکستانی تاجراور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے انٹرویو پر مشتمل اپنی خبرواپس لے لی ہے جس کا باضابطہ اعلان ٹوئٹرپر جاری بیان میں کیاگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق رائٹرز نے 29مارچ کو ملک ریاض کا انٹرویوشائع کیاتھا اور اب کہاہے کہ جنرل راحیل شریف اور ملک ریاض کے تعلقات کے بارے میں بات درست نہیں تھی ۔ اسی انٹرویو میں ملک ریاض نے ٹی وی چینل لانچ کرنے کے پیچھے چھپی وجہ بھی بتائی تھی جبکہ اداکی گئی رشوت سے متعلق سوال کے جواب میں ملک ریاض کاکہناتھاکہ میں نے جتنی رشوت اداکی ، اگر بتادوں تو آپ کو دل کا دورہ پڑجائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ تعلقات اچھے ہیں ، ایک ادارے کے طورپر آرمی کا دوست ہوں ۔ 
دوسری طرف ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ آرمی چیف اور ملک ریاض کے درمیان کوئی تعلق ہے اور نہ کوئی واقفیت ہے ،ان الزاما ت کو سختی کے ساتھ مسترد کر تاہوں۔ عاصم باجوہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رائٹرز نے بے بنیادہونے پر اپنی خبر واپس لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close