اسلام آباد

کسٹم کلکٹر نے ایان علی سے برآمد رقم ضبط اور اتناہی جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنادیا

راولپنڈی:کسٹم کلکٹر نے ماڈل گرل ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ضبط کرنے اور اتنا ہی جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم کلکٹر  محمد علی رضا نے منگل کے روز کرنسی سمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل گرل ایان علی سے برآمد ہونے والی 5 لاکھ 8 ہزار 600 امریکی ڈالر ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ملزمہ پر اتنی ہی رقم کے برابر جرمانہ بھی عائد کردیا ہے جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے۔
کسٹم کلکٹر نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمہ بار بار طلبی کے سمن بھیجنے کے باوجود 8 ماہ تک پیش نہیں ہوئیں جس کی بنا پر فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ کسٹم کلکٹر نے شریک ملزمان ممتاز اور اویس کو بھی 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ماڈل گرل ایان علی سے ایئرپورٹ پر 5 لاکھ 8 ہزار 600 امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے ، کسٹم حکام کا ملزمہ سے برآمد ہونے والی رقم کے بارے میں موقف تھا کہ وہ دبئی سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ ایان علی کا کیس کسٹم عدالت میں بھی زیر سماعت ہے جہاں کسٹمحکام کی جانب سے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی تاہم کسٹمز عدالت کے جج رانا آفتاب نے  مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کسٹمز حکام کی درخواست مسترد کردی تھی  اور کہاتھا  کہ ملزمہ کے بارے میں منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، برآمد ہونے والی رقم ایان علی کی ملکیت ہے اور یہ رقم کسی غیر قانونی طریقے سے حاصل نہیں کی گئی۔ کرنسی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ 2 الگ چیزیں ہیں اور ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ نہیں بنتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close