اسلام آباد

وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس کے معاملے پر اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات پر اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج تحقیقات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ کمیشن میں جائیں اور اپنے الزامات ثابت کریں ۔

پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا میں اپنی پوری سیاسی زندگی میں ذاتی حوالے سے آج پہلی بار کچھ کہنے کے لیے حاضر ہوا ہوںجس کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کیو نکہ کچھ لوگ سیاسی مفاد کے لیے مجھے اورمیرے خاندان کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 25 سال سے دہرائے جانے والے الزامات کو ایک بار پھر میڈ یا پراچھا لا جا رہا ہے ،قوم کو ان الزامات کی حقیقت بتا نا چاہتا ہوں تاکہ لوگ حقیقت سے آگاہ ہو جائیں ۔نواز شریف نے کہا قیام پاکستان سے قبل میرے والد نے لاہور میں کارو بار کاآغاز کیااور اتفاق فاونڈری کی بنیاد رکھی ،قیام پاکستان تک یہ ایک مستحکم اور مضبوط صنعتی ادارہ بن چکا تھا جس کی ایک شاخ ڈھاکہ میں بھی قائم تھی اور قومی خزانے میں ٹیکسوں کی صورت میں اپنا حصہ ڈال رہی تھی،مشرقی پاکستان میں اتفاق فاونڈری سقوط ڈھاکہ کی نذر ہو گئی اور لاہور میں ذوالفقار بھٹو نے اتفاق فاونڈری کو بند کردیا اورہمارے بزرگوں کی محنت ایک لمحے میں ختم کردی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ظلم کے باوجود والد نے ایک بار پھر کمر باندھی اور بھٹو دورمیں ہی چھ نئی فیکٹریا ں قائم کرلیں ،یہ وطن سے محبت کی ایسی داستان ہے جس کی مثال کم ہی ملے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close