اسلام آباد

حکومت کا شکر گزار ہوں، اصل مجر م پردے کے پیچھے ہیں جنہیں بے نقاب کرنا ضروری ہے: جنید جمشید

اسلام اآباد: جنید جمشید نے کہا ہے کہ وہ حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے شکر گزار ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ عدالت نے ان پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کا راہداری ریمانڈ دیا۔

 ان اقدامات سے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی اور آئندہ کوئی شخص کسی پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا ، حکومت جو کر رہی ہے وہ بلکل درست ہے، لوگوں کو مارنے والے کب تک ہمارے ہیرو بنے رہیں گے۔

جنید جمشید نے کہا کہ واقعے کے اصل مجرم پیچھے بیٹھے ہیں جنہیں بے نقاب کر نا ضروری ہے تاہم گرفتار شخص حملہ آوروں میں سے تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر اس لئے کٹوائی تھی تاکہ لوگوں کو یقین ہو جائے کہ ملک میں انصاف موجود ہے تاہم اکیلے شخص کو دیکھ کر وکیل خود ہی جج بن جاتے ہیں۔ہمارے ملک میں لاقانونیت ہے اس لیے ایسے واقعات پیش آتے ہیں ، یہ لوگ دبئی یا کسی اور ملک میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ انہیں پتہ ہے وہاں قانون کی بالادستی ہے۔ایک سوال پر جنید جمشید نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ سکیورٹی نہیں رکھتے اور صرف دعا مانگ کر گھر سے نکلتے ہیں تاہم انہیں اپنے ساتھ سکیورٹی رکھنی چاہئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close