اسلام آباد

ریا ض پیر زادہ نے ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دیدی

وزیر بین الصوبائی رابطہ ریا ض پیر زادہ نے ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دے دی ۔ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر توجہ دلاﺅ نوٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی ،کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کر دیا گیاہے جبکہ ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دے دی ریا ض پیر زادہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارکردگی بہت بری تھی ،پہلے تین نمبر پرکھیلنے والے کھلاڑی پر فارم نہیں کر سکے، باﺅلرز کی کارکردگی بھی معیاری نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر دوران ِ ورلڈ کپ تنقید سے حوصلہ شکنی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے لئے ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا جائےگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close