اسلام آباد

عمران خان کا پی ٹی وی سے خطاب کا اعلان، ایاز صادق نے پرویز رشید کا موقف مسترد کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرایاز صادق نے پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کی تقریر سپیکر کی اجازت سے دکھانے کے اختیار کے موقف کو مسترد کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ پی ٹی وی پر قومی اسمبلی کی کوریج لائیو دیکھانے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے ،پی ٹی وی میرے ماتحت ادارہ نہیں ہے ،حکومت اپنی مرضی سے لائیوکوریج کرواتی ہے ۔ایاز صادق کا کہناتھا کہ کونسی کوریج لائیو کرنی ہے میرے نوٹس میں نہیں لایا جاتاہے ،مجھ آج تک وزارت اطلاعات نے کبھی اجازت نہیں لی،ہم نے کبھی کسی کو کوریج سے روکا ہے اور نہ ہی کبھی کوریج کی ہدایت جاری کیں ہیں ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار کی شام چھے بجے قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے پی ٹی وی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیاتھا ۔پر پرویز رشید نے پریس کانفرنس کے دوران موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اور چیئرمین سینٹ کی اجازت سے تقریر ٹی وی پر دکھائی جاتی ہے جسے ایاز صادق نے مسترد کر دیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close