اسلام آباد

اسلام آباد میںبلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مخصوص27 نشستوں پرپولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ ستائیس مخصوص نشستوں کے لیےباسٹھ امیدوار میدان میں ہیں۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں خواتین، مزدور،کسان، نوجوان، اقلیت اور ٹیکنو کریٹ کی ستائیس مخصوص نشستوں کیلئے انتخاب ہو رہا ہے۔پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ اسلام آباد ماڈل کالج فاربوائز ایف ایٹ فورکو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

ستائیس نشستوں پرمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے انیس،انیس امیدوار میدان میں ہیں جبکہ چوبیس آزاد امیدوار بھی انتخاب لڑرہے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے یونین کونسلز کے پچاس چیئرمین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close