اسلام آباد

افتخارچوہدری کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کیخلاف درخواست غیر موثر قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹادی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےافتخار چوہدری کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسی کیس میں فیصلہ محفوظ کرچکی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

واضح رہے کہ حنیف راہی نامی ایک شہری نے اپنی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی تھی جس میں عدالت عالیہ نے حکومت کو افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close