اسلام آباد

عمران خان نے زکوٰة کے پیسوں سے آف شورکمپنی بنائی، پرویزرشید

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیرات اورزکوٰة کے پیسے 2010 میں باہربھجوائے اور انہی پیسوں سے آف شور کمپنی بھی بنائی۔ 

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 1936 سے کاروبارکررہا ہے جب کہ عمران خان نے خیرات اورزکوٰة کے پیسے 2010 میں باہربھجوائے اور انہی پیسوں سے آف شور کمپنی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں سے متعلق سوال ہونگے توآپ کے بچوں سے متعلق بھی سوال ہونگے، خان صاحب بتائیں کہ ان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے اور لندن میں ان کے بچوں کی تعلیم کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے؟

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آف شورکمپنی کے ذریعے 30 کروڑ روپے ڈبودیے، ان 30 کروڑ روپے سے کتنا منافع کمایا اور آپ جہازوں سے سفرکیسے کرتے ہیں؟ آپ کو شیشے کے گھرمیں رہ کرپتھرنہیں پھینکنے چاہیے، پتھرواپس بھی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کیلیے زمین بھی نوازشریف نے مفت دی تھی اور نوازشریف نے زمین دی اورمشینری لانے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close