اسلام آباد

اپوزیشن جماعتیں ملکی سلامتی و استحکام کی جدوجہد میں مجلس وحدت کا ساتھ چاہتی ہیں ، شاہ محمود قریشی

 پاکستان تحریک انصاف نے حکومت مخالف تحریک کے لئے سیا سی رابطوں کا باقاعدہ آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آج اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹریٹ کا دورہ کیا جہاں شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ، شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جدو جہد اور اتحاد امت کی کاوشوں کو ساری سیاسی جماعتیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مجلس وحدت مسلمین نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کیخلاف جو موقف اپنایا ہے وہ مثالی ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام اور کرپشن کیخلاف بھر پور جدو جہد میں مجلس وحدت ساتھ دے، اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم کرپشن اقربا پروری اور ظلم کیخلاف میدان میں ہمیشہ سے ہیں اور موجود رہیں گےانہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیخلاف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کر کے تحقیقات کا آغاز کرے، اور اس دوران وزیر اعظم کو فوری مستعفی ہو نا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close