اسلام آباد

اسلام آباد، خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر سابقہ خاوند کا نازک عضو کاٹ ڈالا،مقدمہ درج ،لڑکی گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیس بک پر دوستی کے بعد کورٹ میرج اور پھرطلاق لینے والی لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکراپنے سابقہ خاوندکودھوکے سے بلیوایریا میں واقع ہوٹل پر بلواکرتیزدھارآلے سے نازک عضو کاٹ ڈالا۔پولیس نے مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال میں داخل کرادیاہے جبکہ لڑکی اوراس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرنے بعد لڑکی کو گرفتارکرلیاہے۔

مسماۃ ’’ن‘‘ جمال کی تین سال قبل فیس بک پرمحلہ گوبندگڑھ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمدبن زاہدعرف مومی سے دوستی ہوئی۔بعدازاں یہ دوستی والدین کی مرضی کے بغیرکورٹ میرج پر پہنچی اوردوشیزہ اپنے خاوند کے ہمراہ گوجرانوالہ چلی گئی۔جہاں مبینہ طورپر اسے ذہنی اورجسمانی زیادتی کانشانہ بنایاگیاجس پریہ شادی ناکام ہوگئی اورچند ہی ماہ بعد طلاق لے کردوشیزہ واپس والدین کے پاس اسلام آبادچلی آئی. تاہم اس دوران مبینہ طورپر سابقہ خاوند نے فون پر اس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھااوراسے یہ کہتے ہوئے کہ اس کی غیراخلاقی ویڈیوموجودہے بلیک میل کرناشروع کیا۔جس پردوشیزہ نے اسے مزہ چکانے کا فیصلہ کیا۔تھانہ کوہسارمیں درج مقدمہ نمبر149بجرم 336/109کے مطابق اٹھارہ اپریل2016ء کودوشیزہ نے سابقہ خاوند کو دھوکے سے بلیوایریا میں واقع سٹی ہوٹل کے کمرہ نمبر302میں بلایا۔نوجوان گوجرانوالہ سے دن گیارہ بجے مذکورہ ہوٹل میں پہنچااوردن تقریباً دوبجے تھکاوٹ کی وجہ سے کمرہ میں سوگیا،اس دوران دوشیزہ نے تیزدھارچھری سے حملہ کرکے اپنے سابقہ شوہر کے نازک عضو کو کاٹ دیا۔معلوم ہواہے کہ تھانہ کوہسار کی پولیس نے دوشیزہ کو گھرسے گرفتارکرلیاہےجبکہ مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال کے سرجیکل ون میں داخل کرادیاگیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close