اسلام آباد

اسحاق ڈار نے بیٹے سے 11 کروڑ روپے قرض لیا، پرویزرشید کے اثاثے 13 لاکھ ، گوشواروں کی تفصیلات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ارکان کے بعد اراکین سینیٹ کے گوشواروں کی بھی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیٹے سے 11 کروڑ روپے قرض حسنہ لیا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین سینیٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی 8 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کے مالک ہیں جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاس 68 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے سے ایک مرتبہ پھر 11 کروڑ روپے قرض حسنہ لیا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں جب کہ انہوں نے 2015 میں 39 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا اور ان کے زیراستعمال 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کی 4 گاڑیاں بھی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری کے کل اثاثوں کی مالیت 14 لاکھ سے زائد ہے اوران کے پاس کوئی گاڑی بھی نہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن ایک ارب 87 کروڑروپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اوران کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کی 2 گیس کمپنیوں کے شیئرز کی مالکن ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے 13 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہرکئے جب کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی 33 کروڑ روپے کی بیرون ملک جائیداد ہے اور پاکستان میں ان کے زیراستعمال ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی ہے اور جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود 21 کروڑ روپے کے مالک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close