اسلام آباد

جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

واضح رہے  کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایک ہفتے کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں اور وہ وطن واپسی پر یکم مئی کو دوبارہ اپنے عہدے کا جارچ سنبھالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close